اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریۂ ایران کی وزارت خارجہ نے سعودی عرب میں منعقدہ خلیج فارس تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ کے ایک سو بتیسویں اجلاس میں، تنب بزرگ، تنب کوچک اور ابو موسی جزیروں کے بارے میں ان ملکوں کے جاری کردہ بیان کو مسترد کیا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے آج سہ پہر کو، تین ایرانی جزیروں تنب بزرگ، تنب کوچک اور اور بوموسی کے بارے میں خلیج فارس تعاون کونسل کے حالیہ بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس کونسل کا یہ بیان، تاریخی حقائق سے لا علمی اور علاقے کے موجودہ حالات کے عدم ادراک کا غماز ہے ۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ یہ بیان ، ایران کے امور میں واضح مداخلت کا مصداق ہے اور تہران اس کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اس امر پر تاکید کرتا ہے کہ اس قسم کے موقف سے رائے عامہ کو منحرف کرنے اور علاقائی بامقصد تعاون میں تاخیر کے سوا اور کوئی نتیجہ حاصل نہيں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریۂ ایران علاقے کے موجودہ حساس حالات میں خلیج فارس کی عرب حکومتوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے اور فروغ دینے کے لئے آمادہ ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲